ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مواخذے کا عمل بغاوت کے مساوی ہے:معطل برازیلی صدر

مواخذے کا عمل بغاوت کے مساوی ہے:معطل برازیلی صدر

Tue, 30 Aug 2016 16:24:49    S.O. News Service

ساؤپالو30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برازیل کی معطل شدہ خاتون صدر دلما روسیف نے سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بغاوت کے برابر ہے۔ انہوں نے اراکینِ سینیٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ رہی ہیں کہ بطور صدر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ روسیف کے مطابق مواخذے کے جس عمل کا وہ سامنا کر رہی ہیں، وہ غیرمنصفانہ ہے کیونکہ اُنہوں نے ایسا کوئی فعل نہیں کیا جو قابلِ مواخذہ ہو۔ دلما روسیف پر ریاستوں کو فراہم کیے جانے والے قرضوں کے دوران مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ روسیف کی معطلی کے دوران برازیل کوشدیدکسادبازاری کا سامنا ہے۔


Share: